Monday, September 16, 2024

بلوچستان کے سینیٹرز کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

بلوچستان کے سینیٹرز کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ
March 28, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بلوچستان کے نئے سینیٹرز کے گروپ نے قومی سطح کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلوچستان پروگریسیو پارٹی یا بلوچستان عوامی پارٹی میں سے ایک نام پر اتفاق کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور آزاد چیئرمین سینیٹ اپنا بنونے کے بعد بلوچستان کے نئے سینیٹرز کا گروپ قومی سیاست میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔

بلوچستان کے نئے سینیٹرز کے گروپ نے قومی سطح کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی سیاسی پارٹی کا کیا نام ہوگا حتمی فیصلہ 24 گھنٹے میں کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان پروگریسیو پارٹی یا بلوچستان عوامی پارٹی میں سے ایک نام پر اتفاق کا امکان ہے۔ نئی پارٹی روایتی سیاست کے برعکس وفاق کی مضبوط، ملکی اداروں کی مضبوطی اور گڈ گورننس کی سیاست کو فروغ دے گی۔

بڑی جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نئی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کو نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

نئی پارٹی قومی اسمبلی انتخابات میں اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی، روایتی جماعتوں کو ٹف ٹام دے گی۔