Thursday, May 2, 2024

بلوچستان کے سیاسی معاملات حل کرنے کیلئے چودھری نثار کو خصوصی ٹاسک مل گیا

بلوچستان کے سیاسی معاملات حل کرنے کیلئے چودھری نثار کو خصوصی ٹاسک مل گیا
December 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں بلوچستان میں سیاسی اور انتظامی معاملات سے متعلق اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ اجلاس میں وزارتوں میں ردوبدل اور سپیکر کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے معاملات حل کرنے کے لیے چودھری نثار علی خان کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ اس معاملے پر وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق‘ نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، محمود خان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں صوبے کے سیاسی اور انتظامی معاملات زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں سپیکر اور وزارتوں میں ردوبدل پر مشاورت کی جائے گی۔ صوبے کے معاملات حل ہونے پر بلوچ رہنماوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔