Friday, April 26, 2024

بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور

بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور
June 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں فرنٹیئر کور کیلئے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پاکستان رینجرز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔