Friday, March 29, 2024

بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان بھیج دیا گیا

بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان بھیج دیا گیا
December 9, 2018
کوئٹہ (92 نیوز)92 نیوز ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے عوام کی آواز بن گیا۔ بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان بھیج دیا گیا۔ بلوچستان کی تحصیل بھاگ ناڑی پانی کا بحران ہو یا صوبے کے 11 اضلاع کو خشک سالی کا سامنا۔ 92 نیوز نے  ہرمسئلے پر عوام کی آواز حکام تک پہنچائی۔ نائنٹی ٹو نیوز پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کی خبر چلنے پر خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان بھیج دیا گیا۔ امدادی سامان میں خوراک ،کمبل اور دیگر اشیا ضروری شامل ہیں۔ بارشیں نہ ہونے سے بلوچستان کے کئی علاقے خشک سالی اور قحط کی لپیٹ میں ہیں۔ بلوچستان کے اضلاع چاغی ،نوشکی ،واشک اور خاران میں صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ قحط کے باعث بچے انتہائی کمزور اور موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بلوچستان کے ایک اور مسئلے کو اجاگر کیا تو جوہڑ کا گدلا پانی پینے والے بھاگ ناڑی کے باسیوں کی قسمت جاگ اُٹھی۔ نائینٹی ٹو نیوز بھاگ ناڑی کے باسیوں کی آواز بنا اور ان بے بس لوگوں کی اپیل ملک کی اعلیٰ ترین عدالت تک پہنچائی تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فوری آواز سنی۔ چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس  لے رکھا ہے جسے آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔