Friday, May 17, 2024

بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ضمنی انتخاب،پولنگ کا عمل جاری

بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ضمنی انتخاب،پولنگ کا عمل جاری
December 6, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کے حلقہ پی بی 47کیچ تھری میں ضمنی انتخاب  میں  پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کیچ میں آج عام تعطیل ہے ۔ بی این پی مینگل کے جمیل دشتی، بی اے پی کے لالا رشید اور نیشنل پارٹی کے امیدوار فدا حسین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ پی بی 47 کیچ تھری کے ضمنی انتخاب  میں  پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پی بی 47 کیچ  تھری میں پر امن انتخابات   کیلئے پولیس، لیویز اور ایف سی کےاہلکارتعینات  ہیں جب ک ہ کیچ ضمنی انتخاب کیلئے 60پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں 7 مرد، 7 خواتین اور 46 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔ کیچ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرا ردیا گیا ہے، پی بی 47میں مجموعی طور پر 56 ہزار 462 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،کیچ میں ضمنی انتخاب میں 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کیچ کے علاقے دشت، مند اورگوکدان کے علاقوں میں آج  عام تعطیل ہے ۔