Friday, March 29, 2024

بلوچستان کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری

بلوچستان کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری
November 17, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے حلقہ این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سینتالیس ہزار تین سو سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ 29 میں 9 خواتین ، 8 مرد اور 12 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ پولیس، لیویز ،ایف سی اور پاک آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے دہے ہیں۔ اس نشست پرسربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو میر طارق کھیتران نے چیلنج کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر17 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی توثیق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی کی تھی۔