Sunday, May 19, 2024

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں منگل سے بارش ،برفباری کا امکان

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں منگل سے بارش ،برفباری کا امکان
December 29, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے ، درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کے باعث کڑاکے کی سردی او ٹھنڈی ہوائیں پورے صوبے تک اپنا اثر دکھانے لگیں۔ قلات، زیارت، قلعہ عبداللہ اور چمن میں پارہ منفی ہی رہا ، توبہ اچکزئی میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری کے بعد چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں نے شہریوں کو گھروں تک ہی محدود کئے رکھا۔ شدید سردی کے باعث گرم مشروبات کی مانگ بڑھ گئی، سردی کی شدت اور سکولوں کی چھٹیاں ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم رہا جبکہ خودکو حرارت پہنچانے کیلئے لکڑی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی میں بھی بلوچستان میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں تاہم منگل سے بیشتر اضلاع میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے