Thursday, April 18, 2024

بلوچستان کے 313 فراریوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان

بلوچستان کے 313 فراریوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان
December 9, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔ بلوچستان اسمبلی میں ہتھیار ڈالنے والوں میں امدادی رقم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے دوران وزیراعلی بلوچستان نے ہتھیار ڈالنے والے 313فراریوں میں امدادی رقوم تقسیم کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگائیں گے مگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے کالعدم تنظیم کے کمانڈروں کا کہنا تھا کہ انہیں گمراہ کرکے غلط راستے پر لے جایا گیا، مگر اب وہ ہتھیار پھینک کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

حکومت اور پاک فوج کی جانب سے پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت اب تک 1800سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی پرچم تھام چکے ہیں۔