Thursday, April 25, 2024

بلوچستان کے 30اضلاع میں پولیومہم کا آغاز 14دسمبر سے ہوگا

بلوچستان کے 30اضلاع میں پولیومہم کا آغاز 14دسمبر سے ہوگا
December 10, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30اضلاع میں 14دسمبر سے انسداد پولیو کی قومی مہم شروع کی جائے گی مہم کے دوران 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلائے جائیں گے۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ 14دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جس میں بلوچستان کے 30اضلاع میں مجموعی طورپر24لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائینگی ۔ مہم میں مجموعی طورپر6463موبائل ٹیمیں ،782فیکس سائیڈ،جبکہ 311عارضی پوائنٹس قائم ہو نگے مہم کے دوران 55ہزار سے افغان مہاجرین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے برس تقریبا 4ہزار افراد بچوں کو پولیو کے قطرے دینے سے انکاری تھے تاہم 91فیصد والدین راضی ہو گئے لیکن 9فیصد لوگ اب بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں۔