Wednesday, May 8, 2024

بلوچستان کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری
August 18, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ،،چھ روزہ مہم کے دوران 20لاکھ سے زائد بچوں کے پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ چمن، بارکھان ،بولان،ڈیرہ بگٹی،دکی،ہرنائی،پشین ،جعفرآباد،جھل مگسی،قلات،خضدار،کوہلو،قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ،لورلائی،مستونگ،موسی خیل، نصیرآباد،شیرانی،سبی،صحبت پور،سوراب،ژوب اور زیارت کے اضلاع میں  انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔

انسداد پولیومہم کے دوران8 ہزار242 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،جن میں 7ہزار443موبائل ٹیمیں 742فکسڈسائٹ  شامل ہیں جبکہ مہم کے دوان 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے ۔

پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبدا للہ اور پشین کے ماحول اور سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی ہے جبکہ رواں سال صوبے میں پولیو کے16کیسز رپورٹ ہوئے بلوچستان میں پولیومہم 22اگست تک جاری رہے گی ۔