Friday, April 26, 2024

بلوچستان کے 20 اضلاع میں شدید خشک سالی کے باعث خاندان نقل مکانی پر مجبور

بلوچستان کے 20 اضلاع میں شدید خشک سالی کے باعث خاندان نقل مکانی پر مجبور
January 5, 2019
چاغی (92 نیوز) بلوچستان کے 20 اضلاع میں شدید خشک سالی اور قحط نے سینکڑوں زندگیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔ بلوچستان میں خشک سالی اور قحط کے خطرات مزید بڑھنے لگے۔ صوبے کے 20 سے زائد اضلاع میں بارشیں نہ ہونے اور زیر زمین پانی کی گرتی سطح نے ہر طرف تباہی مچادی۔ چاغی ڈسٹرکٹ کی چار تحصیلوں اور 11 یونین کونسلز میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ۔ علاقے میں کئی ایکڑ رقبے پر پھیلے باغات اور زراعت بنجر ہوگئیں جبکہ پانی کے کنویں اور تالاب سوکھ گئے۔ ان علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں خاندان نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اب تک انکے علاقوں میں کوئی بھی حکومتی رکن نہیں پہنچاہے ۔ خشک سالی اور قحط کے تیزی سے بڑھتے خطرات پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔