Friday, May 3, 2024

بلوچستان کے 14ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

بلوچستان کے 14ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
January 2, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 14 ارکان نے تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرا دی۔

بلوچستان اسمبلی کےناراض ارکان اب کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو  نے وحدت المسلمین کے رکن آغا رضا کے ہمراہ  وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی ۔

 اپوزیشن سمیت 14 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے  ۔ عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ  کسی قوت کا ہاتھ نہیں فیصلہ بلوچستان اور عوام کے مستقبل کے لئے   کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین سے بھی رابطے میں ہیں  ۔