Monday, May 6, 2024

بلوچستان کے 12 اضلاع میں 3 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

بلوچستان کے 12 اضلاع میں 3 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز
April 25, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے کے 12 اضلاع میں 3 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران 15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کا اغاذ ہو گیا ہے۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر تقریبا پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 3ہزار6سو19موبائل ٹیمیں ، 395فکس سائیڈ‘ 210ٹرانزٹ پوائنٹس تشکیل دیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران سرحد ی علاقوں میں بھی بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو پروگرام کے صوبائی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 13 سو سے زائد پولیس ، ایف سی ، لیویز اور بی سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے باعث مہم کو موخر کر کے3مئی کو شروع کی جائے گی۔