Sunday, September 8, 2024

بلوچستان کی پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک خواتین کیلئے مثال بن گئیں

بلوچستان کی پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک خواتین کیلئے مثال بن گئیں
January 17, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کی پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیا سال بلوچستان کی خواتین کے لئے کئی خوشخبریاں ساتھ لایا۔ پہلی خاتون اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے اپنے عہدے کا حلف لیا یہی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس میں صوبے کی پہلی خاتون ڈی ایس پی شبانہ بھی میدان میں آ گئیں۔ شبانہ ٹریفک پولیس کی واحد خاتون ہیں جو اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبائلی معاشرے میں خواتین کا پولیس کے محکمے میں ذمہ داریاں نبھانا مشکل تو ہے مگر ناممکن نہیں۔ ٹریفک پولیس میں پہلی خاتون کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے دیکھ کر دیگر شہری خواتین خوش ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک شبانہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور شہر کے کئی علاقوں میں تجاویزات ہٹا کر عوام کی مشکلات بھی کسی حد تک کم کر رہی ہیں۔