Sunday, September 8, 2024

بلوچستان کی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
January 12, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں12وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیاجن میں سرفراز بگٹی،نواب ایاز جوگیزئی ،نواب محمد خان شاہوانی،نواب جنگیز مری ،عبدالرحیم زیارتوال شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق گورنر ہاﺅس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر بلوچستان کابینہ کے پہلے مرحلے میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے مسلم لیگ ن کے تین ارکان جن میں سرفراز بگٹی ،سرفراز ڈومکی،نواب جنگیز مری پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز جوگیزئی،عبدالرحیم زیارتوال،مصطفی ترین اور ڈاکٹر حامد اچکزئی جبکہ نیشنل پارٹی کے سردار اسلم بزنجو،نواب محمد خان شاہوانی ،رحمت صالح بلوچ اور مجیب الرحمن محمد حسنی جبکہ مسلم لیگ ق کے شیخ جعفر خان مندوخیل سے حلف لیا۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ق کے پارلیمانی گروپ نے حلف برداری کی تقریب سے بائیکاٹ کردیا جس پر شیخ جعفر مندوخیل کی جگہ میر عبدالقدوس بزنجو کو نیا پارلیمانی لیڈر منتخب کر دیا اور بلوچستان اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھنے کافیصلہ کیا گیا تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔