Sunday, September 8, 2024

بلوچستان کی نئی اتحادی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

بلوچستان کی نئی اتحادی کابینہ کل حلف اٹھائے گی
January 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سردار ثناءاللہ زہری کی زیر قیادت بلوچستان کی نئی اتحادی کابینہ کل بروز اتوار حلف اٹھائے گی۔ کابینہ میں نیشنل پارٹی‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ن لیگ کے وزراءشامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اراکین دو مرحلوں میں حلف اٹھائیں گئے۔ پہلے مرحلے میں 10 وزراءجبکہ دوسرے مرحلے میں 4 وزراءحلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ میں نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے گزشتہ کابینہ کے وزراءہی شامل کیے گئے ہیں۔ متوقع وزراءمیں نیشنل پارٹی کے محمد خان شاہوانی، رحمت صالح بلوچ، محمد اسلم بزنجو اور مجیب الرحمٰن محمد حسنی جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے عبدالرحیم زیارت وال، سردار مصطفی ترین، نواب ایاز خان جوگزئی اور ڈاکٹر حامد خان اچکزئی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک ایک وزیر کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔