Saturday, April 20, 2024

بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلم لاہور کی سیر کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلم لاہور کی سیر کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے
May 25, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات لاہور کا سفر طے کر کے واپس کوئٹہ پہنچ گئے۔ واپسی پر طلبہ اور طالبات کا کہنا تھا کہ پنجاب نے بڑے بھائی جیسا کردار ادا کیا اتنی محبت دی کہ فخر محسوس ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق غیر سرکاری تنظیم ڈیووٹ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے200طلباءو طالبات لاہورکی سیر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ لاہور کا سفر یادگار رہا ہمیں وہاں وہ پروٹوکول دیا گیا جو وزیروں مشیروں کو دیا جاتا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے لئے گیم چینجر کا کردار ادا کریگی بلوچستان کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے۔ پنجاب کی یونیورسٹیز میں جا کر یقین ہو گیا ہے کہ تعلیم ہی ترقی کی اولین سیڑھی ہے ۔ 12مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباءو طالبات نے ایک دن پاک آرمی کے ساتھ گزارہ جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،گورنر بلوچستان سے ملاقات اور سیکرٹریٹ کے دورے کے بعدیہ طلباءو طالبات نے لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کا دورہ بھی کیا۔