Saturday, May 18, 2024

بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور تحفط کو اولین ترجیح دی جائے  : ممنون حسین کی ثناءاللہ زہری سے گفتگو

بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور تحفط کو اولین ترجیح دی جائے  : ممنون حسین کی ثناءاللہ زہری سے گفتگو
January 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری سے ملاقات  میں صدر مملکت  ممنون حسین نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور امن و امان کی بحالی و عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ تفصیلات کےمطابق صدرمملکت ممنون حسین سے وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک بادد ی۔صدر مملکت ممنون حسین کو وزیر اعلی ثناء ا للہ زہری نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی اور اپنے آئندہ کے منصوبوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا ۔ صدرر مملکت نے اس موقع پر انہیں ہدایت کی کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور امن و امان کی بحالی و عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاق صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔