Tuesday, May 21, 2024

بلوچستان کی شا ہراہوں پر چلتے پھر تے بم کئی جانیں نگل گئے

بلوچستان کی شا ہراہوں پر چلتے پھر تے بم کئی جانیں نگل گئے
January 22, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز)  بلوچستان کی شا ہراہوں پر چلتے پھر تے بم کئی جانیں نگل گئے ، غیرقانونی ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی کھلے عام فروخت مسافروں کی اموات کی وجہ بن رہی ہے ۔ بلوچستان میں اسمگلر مسافر بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر آتش گیر مادہ لادکر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ، مگر ایسے عناصر کو روکنے والا کوئی نہیں ۔ کو ئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر قا نو نی ایرانی ڈیز ل اور پٹرول کی کھلے عام فروخت جاری  ہے ۔ صوبے کے حساس تر ین علاقوں میں بھی گھروں اور کاروباری مراکزکے قریب غیر قا نونی ایرانی پیڑول کے پمپ قا ئم کئے گئے ہیں ۔ ان پمپس کو پٹرول اور ڈیز ل کی اسمگلنگ براستہ پنجگو ر ، تفتان اور دیگر علاقوں سے مسافربسوں ، ویگنوں اور چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے ایران سے کی جاتی ہے  جو ٹریفک حادثہ ہونے کی صورت میں بڑی تباہی کا باعث بنتا ہے ۔ گزشتہ روزکا سانحہ بھی پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی تر سیل کے باعث رونما ہوا شہریوں نےانتظامیہ کی غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔ بلو چستان کی تا ریخ میں یہ پہلا وا قع نہیں اس سے قبل بھی غیر قا نو نی ایرانی ڈیز ل اور پٹرول کی اسمگلنگ کے دوران 100 سے ز ائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ سا نحہ رونما ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے غیر قا نو نی ایرانی ڈیز ل اور پٹرول کی خرید و فروخت پر پا بندی اوراسمگلروں کے خلاف کارروا ئی شروع کر دی جاتی ہے مگرکچھ عرصہ گزرنے کے بعدچیک پوسٹوں پر پیسے پھینک تماشہ دیکھ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔