Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان کی زرد بی بی عزم و حوصلے کی زندہ مثال

بلوچستان کی زرد بی بی عزم و حوصلے کی زندہ مثال
July 28, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔تاہم انہی میں سے کئی لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے غربت و افلاس کے باوجود باعزت روزگارکے حصول کی جدوجہد کو نہیں چھوڑا۔

خط غربت اور افلاس بلا شبہ زندگی کی ان مشکلات میں سب سے بڑی مشکل ہے کہ جس کے رہتے ہوئے وقت کا گزربسرناممکن نظر آتا ہے مگر حوصلے جرات مندی اور لگن و محنت اس مشکل سے نجات دلواسکتی ہے۔

 بلوچستان کے علاقے پشین کے تحصیل خانوزئی کی زرد بی بی ایسے ہی فلک بوس حوصلے کی مالکن ہے غیر سرکاری تنظیم بی آر ایس پی کی جانب سے ایک سال قبل خانزادی بی بی کو غلہ بانی کیلئے مال مویشی فراہم کئے گئے جس سے اس نے اپنے معاش کو استحکام بخشنے کے سفر کا آغاز کیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غلہ بانی سے ہی خانزادی بی بی نے کشیدہ کاری کے لئے مشین اوردیگر اشیاءخرید کر گھر کی دوسری خواتین کے ساتھ ملکر دستکاری کے شعبے میں بھی کام شروع کیا جس سے اسکو بہترین آمدن کی امید نظر آئی۔

 خانزادی آج اپنے گھر کا گزربسر باآسانی کر رہی ہے وہ چاہتی ہے کہ اسکے بچے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں تاکہ اسکی یہ محنت رائیگاں نہ جائے۔

 خانزادی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود خواتین دستکاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو کہیں نہ کہیں استحکام دے رہی ہیں وہیں اپنے لئے چادر اور چاردیواری میں رہتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔