Thursday, April 25, 2024

بلوچستان کی تحصیل بھاگ ناڑی میں پانی کے شدید بحران پر چیف جسٹس کا نوٹس

بلوچستان کی تحصیل بھاگ  ناڑی میں پانی  کے شدید بحران پر چیف جسٹس  کا نوٹس
December 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) 92نیوز کی رپورٹ پر چیف جسٹس آ ف پاکستان نے ایکشن لے لیا ، جسٹس میاں ثاقب نثار نےبلوچستان کی تحصیل بھاگ ناڑی میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کو بھاگ ناڑی میں پانی بحران  کے معاملے کو آئندہ  ہفتےسماعت کے لیے لگانے کا حکم  دے دیا ، کمشنربولان اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے  ہیں ۔ بولان کی تحصیل بھاگ ناڑی میں 18 سال قبل لگائی گئی واٹر اسکیم فعال نہ ہوسکی، علاقے میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نصب کیا گیا واٹر فلٹر پلانٹ بھی 5 سال  سے خراب پڑا ہے۔ سہولیات اور ایجادات کے اس جدید دور میں بھی تحصیل بھاگ ناڑی کے باسی صاف پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں جبکہ انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ سےآلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔