Friday, May 17, 2024

بلوچستان کی اہمیت کے مطابق وہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، چودھری شجاعت

بلوچستان کی اہمیت کے مطابق وہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، چودھری شجاعت
April 11, 2021

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہناہ ے کہ بلوچستان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، موجودہ حالات میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے بلوچستان کے مسائل کے حل کے خواہاں ہے، چودھری شجاعت حسین سے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سینیٹر سعید ہاشمی نے مختلف امور پر چودھری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا اورصوبہ بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں عوام کے معاشی مسائل اور بڑھتی مہنگائی پر تفصیلی گفتگو کی گئی اورمستقبل میں باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیاگیا ۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا موجودہ حالات میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیے ۔

ملاقات میں سابق وزیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ ہاشمی، سالک حسین ، سینیٹر کامل علی آغا، سید محمد سبطین شاہ اور سلمہ ہاشمی بھی شریک تھے ۔