Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
November 7, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ظہور آٖغا نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو، اراکین صوبائی قومی اسمبلی شریک ہوئے۔ تقریب میں قبائلی سیاسی رہنماوں سمیت اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ بلوچستان کابینہ کے نو منتخب 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ کابینہ میں شامل وزراء سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بی اے پی کے ظہور بلیدی، سردارصالح بھوتانی، سردار عبدالرحمن کھیتران شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں بی اے پی کے نوابزادہ طارق مگسی ،نورمحمدڈومڑ،اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی، سکندر عمرانی بھی شامل ہیں۔

 حلف اٹھانے والوں میں بی این پی عوامی کے اسد بلوچ اور پاکستان نیشنل عوامی پارٹی کے سید احسان شاہ بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری، مبین خلجی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

وزراء میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے عبد الخالق ہزارہ اور اے این پی زمرک خان اچکزئی نے بھی حلف اٹھا لیا۔ صوبائی کابینہ میں پانچ مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی وزیراعلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔ مشیروں میں بی اے پی کے لالا رشید بلوچ،ضیاء لانگو، سردار مسعود لونی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے نعمت اللہ زہری اور جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی بھی مشرہونگے۔