Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان کی 10رکنی کابینہ میں صوبائی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے

بلوچستان کی 10رکنی کابینہ میں صوبائی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے
August 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی 10رکنی کابینہ میں صوبائی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ ظہور بلیدی صوبائی وزیر اطلاعات ، نصیب اللہ مری وزیر صحت جبکہ صالح بھوتانی کو خوراک، قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عارف محمد حسنی کو وزارت خزانہ، نور محمد دمڑ کو پی ایچ ای، سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو ثقافت سیاحت اور آثار قدیمہ، طارق مگسی کو مواصلات اور تعمیرات، زمرک خان اچکزئی کو زراعت اور کوآپریٹو ، میر ضیاءلانگو کو جنگلات اور امور حیوانات، سلیم احمد کھوسہ کو داخلہ و قبائلی امور، ظہور بلیدی کواطلاعات، صالح بھوتانی کو خوراک قانون اور پارلیمانی امور جبکہ نصیب اللہ مری کو صحت کی وزارت دے دی گئی۔ کابینہ میں شامل میر مٹھا خان کو وزیر اعلیٰ کا مشیربرائے امور حیوانات و ڈیری ڈیویلپمنٹ مقرر کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے دوسرے مرحلے کی تشکیل صدارتی انتخابات کے بعد کی جائے گی جس میں تعلیم، سپورٹس، پی اینڈ ای سمیت دیگر محکموں کے لئے صوبائی وزراء کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔