Monday, May 13, 2024

بلوچستان کابینہ میں توسیع ، پی ٹی آئی کے یار محمد رند نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا

بلوچستان کابینہ میں توسیع ، پی ٹی آئی کے یار محمد رند نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا
January 23, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کابینہ میں توسیع ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے یار محمد رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مٹھا خان نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزرا،اعلی حکام اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ گورنر بلوچستان نے نئے وزرا سے حلف لیا۔  بلوچستان کابینہ ، توسیع ، پی ٹی آئی ، یار محمد رند ، وزیر ، حلف ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند کو تعلیم کا محکمہ سونپےجانے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مٹھا خان کو لائیو سٹاک کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت بلوچستان کابینہ میں 10 وزیر اور 4 مشئیر شامل ہیں ۔ کابینہ میں توسیع کے بعد وزرا کی تعداد 12 ہو گئی۔