Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟ کل پتہ چلے گا

بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟ کل پتہ چلے گا
January 12, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ بلوچستان کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟  کل پتہ چلے گا۔
نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو کے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔
گورنر بلوچستان نے 13 جنوری کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجےطلب کیا ہے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
آج منحرف اراکین کی جانب سے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جس میں پہلے فارم میں تجویز کنندہ جان جمالی اور تائید کنندہ سرفراز بگٹی تھے جبکہ دوسرے فارم میں تجویز کنندہ صالح بھوتانی اور تائید کنندہ امان اللہ نوتیزئی ہیں۔
ادھر پشتونخو ملی عوامی پارٹی کے لیاقت اغا نے وزارت اعلی کے عہدے کے لئے دو فارم حاصل کئے۔