Friday, April 26, 2024

بلوچستان کا مالی سال 2015-16کا بجٹ پیش کر دیا گیا

بلوچستان کا مالی سال 2015-16کا بجٹ پیش کر دیا گیا
June 17, 2015
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان اسمبلی میں مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کا دو سو تینتالیس ارب روپے حجم کابجٹ پیش کر دیا گیا،بجٹ خسارے کا تخمینہ چھبیس ارب روپے لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے بجٹ مشیر خزانہ خالد لانگو نے پیش کیا۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم دو سو تینتالیس ارب روپے ہے ۔ بجٹ میں گوادر بندرگاہ کی ترقی کے لئے تین ارب روپے، زراعت کے لئے چھ ارب نوے کروڑ اور اکیس لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے چون ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ توانائی کے لئے چودہ ارب تینتیس کروڑ اکتالیس لاکھ روپے  مختص کئے گئے ہیں ۔ بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران  چودہ نئے کالج بھی قائم کئے جائیں گے۔