Sunday, May 12, 2024

بلوچستان کا سیاسی بحران ٹل گیا ، جام کمال نے ناراض ارکان اسمبلی کو منا لیا

بلوچستان کا سیاسی بحران ٹل گیا ، جام کمال نے ناراض ارکان اسمبلی کو منا لیا
April 12, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کا سیاسی بحران ٹل گیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے ناراض ارکان اسمبلی کو منا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزار اور ارکان اسمبلی کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔ ناراض صوبائی وزاء سے جلد اہم ملاقات کا امکان ہے۔ ناراض ارکان اسمبلی نے اپنے تحفظات تحریری طور پر وزیراعلی کو بھیجوا دیئے۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا معاملات افہام تفہیم سے حل کرلیں گے ۔ اختلافات رائے رکھنے کی بنیاد پر ہی بی اے پی کا ساتھ دیا ۔ آج وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلی بلوچستان کا ناراض صوبائی وزیر نورمحمد دومڑ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ وزیراعلی نے ناراض صوبائی وزراء کے تحفظات پوچھے۔ وزیراعلی نے ناراض صوبائی وزیر کو تمام ارکان کو ساتھ ملکر معاملات افہام تفہیم سے طے کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ یاد رہے بلوچستان میں تین صوبائی وزرا اور ایک مشیر عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر اور مشیر نے  استعفے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دیئے تھے ۔ حکمران جماعت کے وزرا میں صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دومڑ ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی طور اتماتخیل شامل تھے ، معاون خصوصی  مسعود لونی بھی استعفیٰ دینے والوں میں شامل تھے۔