Friday, April 26, 2024

بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے

بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے
June 10, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ، بجٹ کا کل حجم 390 ارب روپے ہوگا،بجٹ میں تعلیم ،صحت،امن وامان اور آبپاشی کو ترجیح دی جائے گی ۔ مالی سال 20-2019  کیلئے بلوچستان کا بجٹ 19جون کو پیش کئے جانے کا امکا ن ہے ، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی پیش کریں گے، جس کا مجموعی حجم 3سو 90ارب روپے تک ہو گا۔ غیر تر قیاتی بجٹ 3سو ارب روپے جبکہ تر قیاتی بجٹ 90ارب روپے کے لگ بھگ رکھے جانے کا امکا ن ہے ، بجٹ میں تعلیم کے لئے 60 ارب،امن وامان کے لئے 40 ارب،صحت کے لئے 25 ارب اور جنرل ایڈ منسٹریشن کے لئے 20 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔ صو بے کا آئندہ ما لی سا ل کا بجٹ بھی رواں ما لی سا ل کی طر ح خسا رے کا ہو گا  جس کا خسارہ 30سے 40ارب روپے ہو گا ۔۔ صو بے ملازمین کی تنخوا ہیں وفاق کی جانب سے اعلا ن کر دہ رقم کے مطا بق بڑ ھائی جا ئیں گے۔