Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے چار سو پینسٹھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے چار سو پینسٹھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
June 20, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے چار سو پینسٹھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 309.032ارب مختص کئے گئے  جبکہ  360 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ 367.548ارب کی آمدن متوقع ہے ، وفاقی محصولات سے 302.95ارب، صوبے کے محصولات سے 49.945ارب حاصل ہوں گے۔

دوسری جانب بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور پھر واک آؤٹ کرگئے۔