Thursday, April 25, 2024

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 584 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 584 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش
June 18, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے آئندہ مالی سال کا 584ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا۔

وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بجٹ تقریر میں کہا، محاصل اوراخراجات میں 84.7 ارب روپے کا فرق ہے۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ترقیاتی اخراجات کیلئے 237 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 346 ارب سے زیادہ ہے۔ ہیلتھ کارڈ اسکیم کیلئے 5.914 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کو قابل تقسیم پول سے 302 ارب روپے ملیں گے۔