Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
June 20, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، مجموعی حجم 410 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ بلوچستان کے غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 305، ترقیاتی بجٹ کیلئے 105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیرغور ہے، صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق صحت کیلئے 55، تعلیم کیلئے 75، امن و امان کیلئے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، صوبائی بجٹ میں تعلیم کیلئے 75 ارب روپے امن وامان کیلئے پچاس ارب رکھنے کی تجویزدی گئی، پنشن کیلئے تیس ارب جبکہ زراعت کیلئے بیس ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں غربت کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کوکاروبار کیلئے قرض دینے کی تجویز اور آئندہ مالی  سال کے بجٹ میں پانچ ہزار نئی آسامیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ متوقع ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 60 ارب سے زائد کا ہونے کا امکان ہے۔