Sunday, September 8, 2024

بلوچستان پولیس کے مزید 82 ریکروٹس کی تربیت مکمل، 83 ویں بیج کی پاسنگ آﺅٹ تقریب

بلوچستان پولیس کے مزید 82 ریکروٹس کی تربیت مکمل، 83 ویں بیج کی پاسنگ آﺅٹ تقریب
March 10, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان پولیس کے مزید 82 ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی 83 ویں بیج کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ بلوچستان پولیس کے 83ویں بیج کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب میں منعقد ہوئی جہاں تربیت حاصل کرنے والے 39 افسران، 45 انٹرمیڈیٹ، 39 لوئر اور ایک انسپیکٹر ریکروٹس نے حلف اٹھایا۔ پاس آﺅٹ ہونے والے ریکروٹس نے مہمان خصوصی آئی جی پولیس احسن محبوب کو سلامی دی۔ پاس آﺅٹ ہونے کی خوشی میں ریکروٹس نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ پاس آﺅٹ ہونے والے ریکروٹس نے حلف کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں پولیس فورس کے جذبے پر شک نہیں۔ دہشتگرد بھول جائیں کہ پولیس ان کے لئے اب آسان ٹارگٹ ہو گی۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔