Monday, September 16, 2024

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ،سی پیک منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا : آرمی چیف

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ،سی پیک منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا : آرمی چیف
February 2, 2016
کوئٹہ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے سی پیک منصوبہ ملک کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پر امن اور خوشحال بلوچستان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہو گیا  کوسٹل ہائی وے کی طرح سی پیک منصوبے پر بھی پاک فوج مدد کر رہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ ایف ڈبلیو او کو بلوچستان میں سڑکوں کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو کہا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کےلئے ترقی کی نئی راہیں کھل چکی ہیں اور جو لوگ حکومتی رٹ کو چیلنج کرینگے انکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انشاءاللہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔