Friday, April 19, 2024

بلوچستان وویمن ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ بلوچستان یونیورسٹی نے جیت لیا

بلوچستان وویمن ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ بلوچستان یونیورسٹی نے جیت لیا
December 13, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان وویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بلوچستان یونیورسٹی کی ویمن ٹیم نے جیت لیا۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان وویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 4 دسمبر سے شروع ہوا جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی 10 خواتین کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران 36 میچز کھیلے گئے، فائنل میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیمیں پہنچیں۔

تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر روبینہ عرفان نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام  پر ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ فاتح ٹیم نے ٹرافی ہاتھ میں اٹھائے اپنی جیت کا جشن منایا۔