Friday, March 29, 2024

بلوچستان نے سندھ پر پانی چوری کا الزام لگا دیا

بلوچستان نے سندھ پر پانی چوری کا الزام لگا دیا
July 6, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) سندھ پانی کے معاملے پر وفاق کے بعد بلوچستان کے بھی آمنے سامنے آ گئی۔ بلوچستان نے سندھ پر پانی چوری کا الزام لگا دیا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا سندھ مسلسل 20 سال سے ہمارے حق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔ سی پیک کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر شروع ہو گئی۔ بلوچستان میں ڈیمز بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ گوادر سی پیک کا دل ہے۔ سندھ حکومت بلوچستان کو بنجر کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا پچھلے 20 سال سے سندھ ہمارے حصے کا پانی نہیں دے رہا۔ 10 ہزار 900 کیوسک پانی ہمارا حق بنتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے پانی فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ غریب صوبے کو سندھ کیوجہ سے 77 ارب روپے تک کا نقصان ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت ارسا معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پانی کے معاملے کو ریگولیٹ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا سندھ کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو حب سے پینے کا پانی روک دینگے۔