Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کا حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
January 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بی این پی مینگل اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں ملاقات ہوئی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملاقات میں لاپتہ افراد اور گوادر سے متعلق قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے گوادر سے متعلق قانون سازی کی یقین دہانی کرائی۔ حکومتی وفد نے کہا گزشتہ دس دنوں کے دوران 42 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے۔ آئندہ دو ہفتوں میں مزید 500 سے زائد لاپتہ افراد کو بازیاب کرا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی نے گودار پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 میں مزید ترامیم پیش کر دی۔ بی این پی نے مطالبہ کیا کہ گودار پورٹ میں 95 فیصد لیبر اور 50 فیصد سکیلڈ لیبر کا تعلق بلوچستان سے ہونا چاہئے۔ گودار میں غیر مقامی افراد کے شناختی کارڈ میں مستقل پتہ اور ووٹ کا حق نہ دیا جاۓ۔ حکومت نے بی این پی مینگل کے مطالبے پر گودار پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔