Wednesday, May 8, 2024

بلوچستان میں5.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کے ورد

بلوچستان میں5.1  شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کے ورد
November 14, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں زلزلہ، شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کے ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، سبی، پشین، کچلاک، ہرنائی، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اِدھرہرنائی، گلستان اور بوستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ بوستان اور گردونواح میں 7 بجکر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔