Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی کٹس نہ ملنے پر احتجاج

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی کٹس نہ ملنے پر احتجاج
April 5, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں کورونا وائر سے نمٹنے کےلئے حفاظتی کٹس اور طبی آلات کی فراہمی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کردیا ، سول اور بی ایم سی ہسپتال میں ایم ایس کے دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرادیا گیا ، ڈاکٹروں کی جانب سے چندہ مہم بھی جاری ہے ، دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نمٹنے کے لئے مسیحاؤں  کو مشکلات کا سامنا   ہے ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حفاظتی کٹس اور طبی آلات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے لئے میدان میں آگئے ۔

پہلے مرحلے میں سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال کے میڈیل سپریڈنٹ اور ڈپٹی سپریڈنٹ کے دفاتر کو احتجا جاًتالے لگا کر بند کردیا  گیا ۔ ینگ ڈاکٹر ز کہتے ہیں کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے  صوبائی حکومت کو حفاظتی کٹس اور طبی آلات کی عدم فراہمی کے حوالے کئی بار آگاہ کیا مگر مسلہ حل نہیں ہوا ، ڈاکٹروں نے چندہ طبی آلات کی خریداری کے لئے چندمہم بھی شروع کیا ہے ۔

دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ز موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں حکومت ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ۔

ایک جانب ڈاکٹرز طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا رونا روے رہے ہیں تودوسری جانب حکومتی یقین دہانیاں ، دونوں صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے حکومت نے فوری طورپر طبی سہولیات فراہمی سمیت ڈاکٹروں کے مسائل  نہیں کیے  تو حالات مزید بگڑ جائیں گے ۔