Friday, April 19, 2024

بلوچستان : ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ جاری، 723 وکلاءووٹ ڈالیں گے

بلوچستان : ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ جاری، 723 وکلاءووٹ ڈالیں گے
October 21, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن دو ہزار پندرہ سولہ کے انتخابات میں پروفیشنل پینل،و کلاءپینل اور شکیل پینل مد مقابل ہیں۔ پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان میں 723 سے زائد وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کوئٹہ میں سیشن کورٹ کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ ون انتخابات میں پریذائیڈنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عدالت کے احاطے میں وکلاءکی بڑی تعداد اپنے اپنے پینل کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، خضدار، حب، تربت، ڈیرہ اللہ یار، نوشکی، سبی ، پشین ژوب اور پنج گور میں پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔