Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
November 5, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر  گیا ،  100 کلو گرام کی بوری  کی قیمت 5 ہزار روپے ہو گئی  جو چند ماہ قبل 3200 روپے میں دستیاب تھی ۔ بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہو سکی  جب کہ بڑے پیمانے پر افغانستان اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے ، نان بائیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر  وزن کر دیا  جس کے بعد غرباء کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث بلوچستان کے زمیندار گندم سستے داموں پنجاب اور سندھ کے بیوپاریوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں  جس کے باعث خود بلوچستان میں بحران پیدا ہو چکا ہے ۔ صوبائی حکومت نے  تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سیکرٹری اور ڈی جی فوڈ کو معطل کیا ، تاہم گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔