Saturday, April 27, 2024

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون پر مزید سختی کر دی گئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون پر مزید سختی کر دی گئی
March 26, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون پر مزید سختی کر دی گئی۔ کوئٹہ سمیت صوبے میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں ، تجارتی مراکز مکمل بند کر دیئے گئے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاون ہے۔ صوبے بھرمیں شاپنگ مالز،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز سمیت دوکانیں مکمل طور بند ہیں۔ ٹریفک بھی معمول سے انہتائی کم دیکھائی دے رہی ہے۔ حکومت کیجانب سے لاک ڈاون پر مزید سختتی کرتے ہوئے کوئٹہ کا رابطہ اندروں صوبہ اور اندروں سے ملک سے منقطع کر دیا جبکہ شہر کے دو علاقے ہزارہ ٹاون اور مری کو بھی مکمل سیل کردیا جہاں ایران سے بڑی تعداد آنے والے لوگ موجوود ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے ساتھ منسلک پاک ایران تفتان سے سرحد 32 ویں روز جبکہ پاک افغان سرحد چمن باب دوستی کے مقام پر 25 ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہے۔ دونوں سرحدوں پر دو طرفہ تجاری سرگرمیاں معطل ہونے کے ساتھ آمدروفت پر بھی مکمل پابندی برقرار ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق تفتان قرنطینہ سینٹر میں 270 جبکہ کوئٹہ قرنطینہ سینٹر میں 111 زائرین سمیت دیگر افراد مقیم ہے۔ تفتان سے مزید 113 افراد کوئٹہ پہنچ گئے۔ تمام افراد کی اسکریننگ کرکے کلئیر قرار دے دیا گیا۔ ادھر کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات میں پشاور کے مختلف علاقوں میں مساجد کی صفائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مساجد سے قالین اور صفیں بھی اٹھا لی گئیں۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مساجد کی صفائی کی۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت کا دو ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے صوبے میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 694 ہے۔ 121 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ غریب طبقے کیلئے پیکیج کا اعلان کل کرینگے۔