Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں کورونا سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا

بلوچستان میں کورونا سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا
May 31, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں کورونا سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا۔ چائلڈاسپیشلسٹ ڈاکٹر آغا شاہ ولی کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر رحیم خان کا کہنا ہے صوبے میں اب تک 175 سے زائد ہیلتھ ورکرز وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ ڈاکٹروں میں سنئیر ڈاکٹڑز بھی شامل ہے ۔ 60 پیرا میڈیکل اور 4 نرسنگ اسٹاف بھی کورونا کے شکار ہوئے ۔ کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے 4 ڈاکٹرز کی شہادت ہوئی ہے ۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر رحیم خان نے کہا حکومت نے وزیر اعلی اور گورنر سیکرٹریٹ سمیت دیگر ملازمین کی الاونسز اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ۔ فرنٹ لائنز طبی عملہ الاونسز اور تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہے ۔ سول سیکرٹریٹ، وزیر اعلی اور گورنر سیکرٹریٹ کیلئے الاونسز کی منظوری قابل تشویش ہے۔ ادھر لاہور میں کورونا وائرس نوجوان ڈاکٹر کی زندگی نگل گیا۔ ڈاکٹر علی نذیر کی کورونا کے باعث دم توڑ نے کی محکمہ صحت کی جانب سے تصدیق ہو گئی۔ ڈاکٹر علی نذیر سی ایم ایچ میں تعینات تھے۔