Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا
March 11, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، چند روز قبل ایران سے واپس آنے والے12 سالہ بچے میں کرونا کی تصدیق ہو گئی ، متاثرہ بچہ فاطمہ جناح جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم ایس کے مطابق بچے کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے، ایران سے آنے کے بعد تفتان میں 8دن قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا، قرنطینہ سینٹر میں موجود بچے کے عزیزوں کے خون کے نمونے بھی لیے جائیں گے۔ کوئٹہ میں صوبے کے پہلے کرونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبائی حکومت مزید متحرک ہو گئی ، پاک ایران تفتان سرحد جزوی طورپر بحال ہے تاہم زیروپوائنٹ پر تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں تفتان سرحد کے قریب چار مقامات پر3700سے زائد زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا جبکہ کوئٹہ میاں غنڈی کے مقام پر قرنطینہ میں اس وقت65زائرین موجو دہیں ۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ کے دو ہسپتالوں میں آئسولیشن سینٹر قائم ہیں زائرین کو خوراک طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج ہو گا ، جس میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد باب دوستی دسویں روز بھی مکمل بند ہے سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر محکمہ صحت کی جانب سے سکریننگ کا عمل جاری ہے تفتان سرحد پر محکمہ صحت کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں مزید ڈاکٹر زپہنچ گئے ہیں۔