Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری

بلوچستان میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری
August 24, 2016
کوئٹہ (92نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک نے الرٹ جاری کر دیا جبکہ وارڈز میں کانگو وائرس کی تشخیص کی مشین ہی موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی بی سینٹوریم کے وبائی امراض وارڈ میں ان دنوں کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے۔ رواں سال اب تک 84 مریض لائے گئے جن میں 22 سے زائد مریضوں میں مرض کی تشخیص ہو ئی۔ اب تک ایک خاتون سمیت 9 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ وارڈ میں مرض کی تشخیص کےلئے مشین نہیں جبکہ کئی مریضوں کے پاس ٹیسٹ کروانے کے پیسے ہی نہیں۔ وارڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں دیگر تمام وبائی امراض کے ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے اگر نہیں تو کانگو جیسے موذی مرض کی تشخیص کے لیے مشین نہیں جس کے لیے مریضوں کے خون کے نمونے کراچی یا اسلام اباد بھجوائے جاتے ہیں جبکہ کانگو اور دیگر وبائی مریضوں کے لیے ڈائیلائسز کی سہولت بھی موجود نہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ عید قرباں سے قبل منڈیوں میں سپرے‘ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مویشیوں کی جانچ پڑتال کے لیے ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔