Thursday, May 2, 2024

بلوچستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈک اسٹاف کا سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیوں سے انکار

بلوچستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈک اسٹاف کا سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیوں سے انکار
April 7, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ڈاکٹرز نے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی اور احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف اپنے بائیکاٹ کو مزید وسعت دے دی ڈاکٹرز اور پیرا میڈک اسٹاف نے بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیوں سے انکار کر دیا۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری اسپتالوں میں حفاظتی سامان کی عدم فراہمی اور گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف سرکاری اسپتالوں کے بائیکاٹ کو مزید وسعت دے دی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈک اسٹاف نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو برطرف نہیں کیا جاتا احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا دوسری جانب سے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انکا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسپتال کورونا وائرس کے باعث بند ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے احتجاجا کام بند کر دیا ہے آخر جائیں تو کہاں جائیں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز اس مافیا کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں جو ایم ایس ڈی میڈیکل سپلائی اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے کابینہ نے گزشتہ روز اپنے ا جلاس میں شعبہ صحت کے لئے1400سے زائد آسامیوں کی منظوری دی ہے جبکہ مزید حفاظتی سامان بھی تمام سرکاری اسپتالوں میں فراہم کردیا گیا ہے۔