Sunday, May 12, 2024

بلوچستان میں پھر سیاسی بحران ، تین صوبائی وزرا، ایک مشیر مستعفی

بلوچستان میں پھر سیاسی بحران ، تین صوبائی وزرا، ایک مشیر مستعفی
April 11, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں پھر سے سیاسی بحران پیدا ہو گیا، تین صوبائی وزرا اور ایک مشیر عہدے سے مستعفی ہو گئے ، بلوچستان عوامی پارتی کے صوبائی وزیر اور مشیر نے  استعفے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دیے ۔

حکمران جماعت کے وزرا میں صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دومڑ ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی طور اتماتخیل شامل ہیں ، معاون خصوصی  مسعود لونی بھی استعفیٰ دینے والوں میں شامل ہیں ۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، کوئی ناراض ہے تو منا لیں گے۔