Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں پانی کی ابتر صورتحال ، خاران میں کاشی ڈیم سوکھ گیا

بلوچستان میں پانی کی ابتر صورتحال ، خاران میں کاشی ڈیم سوکھ گیا
December 11, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں پانی کی ابتر صورتحال کے باعث خاران میں بھی خشک سالی نے 2005 میں بنائے گئے ڈیم کو خشک کر دیا۔ ڈیم میں تیرتی مچھلیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔ بلوچستان میں ہونے والی خشک سالی آہستہ آہستہ اپنے اثرات دکھا رہی ہے  جس سے لوگوں کا ذریعہ معاش تباہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے خاران میں کاشی ڈیم 2005 میں بنایا گیا مگر بارشیںکم ہونے کی وجہ سے ڈیم میں پانی کی سطح گراتی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزڈیپارٹمنٹ بلوچستان قاضی نثار احمد کا کہنا ہے کہ ڈیم کے خشک ہونے سے ناصرف ماہی گیری کا منافع بخش کاروبار متاثر ہوابلکہ آس پاس کے زراعت بھی تباہ ہو گئے۔ قحط سالی نے جہاں بلوچستان کے دیگر اضلاع کو متاثر کیا وہی خاران کی عوام بھی پانی کو ترسنے لگی ہے۔