Thursday, April 18, 2024

بلوچستان میں پابندی کے باوجود سائیبریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا شکار جاری

بلوچستان میں پابندی کے باوجود سائیبریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا شکار جاری
November 13, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں شکاریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود سائیبریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا شکار جاری ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں سا ئبریا کی سرد اور تیز ہوا وں سے جان بچا کر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ لینے آئے مہمان پرندے شکاریوں کی بندوقوں کا نشانہ بننے لگے۔ وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال نے مہمان پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کی مگر محکمہ تحفظ جنگلات و جنگلی حیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے کانوں پر جو تک نا رینگی۔ شکاری پرندوں کا شکار کر کے انہیں بوریوں میں بھر کر پھینک بھی دیتے ہیں۔ شکاریوں نے نوشکی ، چاغی ، واشک ،ماشکیل اور خاران کے میدانی علاقوں میں خیمہ بستیاں بھی آباد کر رکھی ہیں جہاں وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ نایاب پرندوں کا بے دردی سے شکار کر رہے ہیں۔ شکاری شکار کے بعد پرندوں کی بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرکے وزیر اعلی کے احکامات کو منہ چڑھا رہے ہیں۔ چند روز قبل ضلع نوشکی میں نایاب پرندوں کے شکار کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی کو سختی سے احکامات جاری کئے تھے کہ غیر قانونی شکار کی روکھ تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں مگر ضلعی انتظامیہ ہوش میں نا آ ئی۔