Sunday, May 12, 2024

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کو سٹرکوں پر لانے کی مشروط اجازت

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کو سٹرکوں پر لانے کی مشروط اجازت
June 8, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) حکومت نے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کو سٹرکوں پر لانے کی مشروط اجازت دے دی جس کے تحت بین الاضلاع اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 18 نکاتی ایس او پیز کے تحت کھلنے کی اجازت دی گئی۔ تین ماہ بعد بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سٹرکوں پر لانے کی اجازت مل گئی، حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں 18 نکاتی ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ ایس او پیز کے تحت مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز اوکنڈدیکٹرز کو بھی ماسک پہننا، گاڑیوں، بسوں میں اسپرے کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ اگر ٹرانسپوٹروں نے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کیا تو دوبار ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرنسپورٹ بند ہونے مشکلات کا سامنا تھا تاہم سفر کے دوران کورونا وائرس بچاﺅ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار ناگزیز ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی جانب سے اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکتی ہے۔ جہاں حکومت اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عملد رآمد کو یقینی بنانے کی کوشیشیں کی جارہی ہے وہی عوام کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرئے۔